۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
پاکستان: کراچی میں مندر کے اندر توڑ پھوڑ، ملزم کے خلاف توہین کا مقدمہ درج

حوزہ/ پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں نارائن پورہ میں ایک شخص نے مندر میں توڑ پھوڑ کی جس کے بعد اہل علاقہ نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں نارائن پورہ میں ایک شخص نے مندر میں توڑ پھوڑ کی جس کے بعد اہل علاقہ نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

رپورٹ کے مطابق،پیر کی شام کو پیش آئے اس واقعہ کی شکایت مکیش کمار نامی شخص کی جانب سے کرائی گئی اور ملزم کے خلاف توہین مذہب کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر میں مکیش کمار نے کہا ہے کہ ان کی بیوی یوگمایا نامی مندر میں پوجا کرنے گئی تھی کہ اچانک ایک شخص ہتھوڑا لے کر مندر میں داخل ہوا اور وہاں رکھی مورتی کو ہتھوڑے سے مارا۔ یہ دیکھ کر مکیش کی بیوی نے آواز اٹھائی اور اہل محلہ نے آکر اس شخص کو پکڑ لیا۔

اس دوران پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور اس شخص کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ولید نامی شخص نے نیان پورہ کے نارائن مندر میں مورتی توڑ دی۔ جب وہ مندر کے اندر تھا، لوگوں نے جمع ہو کر اسے پکڑ لیا، اس کی پٹائی کی اور پھر اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اس کے پاس سے ایک ہتھوڑا برآمد ہوا ہے۔ ولید کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ ملک پاکستان میں اس طرح کے واقعات پہلے بھی ہو چکے ہیں۔ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں بھی مشتعل ہجوم نے ایک مندر پر حملہ کیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے اس واقعہ کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے 50 کے قریب مشتبہ افراد کو گرفتار کیا۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین چیلارام کیولانی کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات سے ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .